افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا

کابل(ڈیلی گرین گوادر)افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امیر متقی عارضی طور پر ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، امیر متقی داخلی وخارجی امور پر وزیر اعظم کے مشیرہوں گے۔ ان کی تعیناتی کا فیصلہ ڈپٹی وزیراعظم مولوی عبد الکبیر کی بیماری کے باعث کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے