صدرعارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنےکے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ صدر مملکت کی برطرفی کی درخواست ایک شہری کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ صدر مملکت کی جانبداری اور مس کنڈکٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دے، صدر عارف علوی اگر مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے جائیں تو انہیں عہدے سے برطرف کیا جائے۔