دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کو روکنے کیلئے پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، نگران وزیر داخلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کو روکنے کیلئے پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں بلوچستا ن پولیس نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہت سی تبدیلیاں اور نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔پو لیس کے بہادر آفسران اور جو انوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جوکہ دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کر تے ہیں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہارنگران صوبائی وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں 300اہلکاروں پر مشتمل 15ویں بیسک کورس مکمل کرنے والا بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرنگران صوبائی وزیر ترقی نسواں سماجی بہبود بلوچستان شاہینہ خان، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر، کمانڈنٹ اے ٹی ایف کرنل (ر) اسد فاروق، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بلوچستان قمرا لحسن،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدا لحئی بلوچ،ڈی آئی جیز،اے آئی جیز، ایس ایس پیز سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی ترجیحات میں امن و امان کی بحالی سر فہرست ہیاس سلسلے میں ہماری کوشش روز اول سے رہی ہے جس میں خاطر خواہ کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت،آلات و دیگر معاملات کی بہتری کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کا ایک واضح ثبوت یہ ترقی کر تا ہوا ادارہ ATFٹریننگ سکول ہے۔ اس ادارے میں بہتری لانے اور پولیس کو جدید ترین اسلحہ و آلات سے لیس کرنے اور اعلیٰ تربیتی معیار کے لئے حکومت نے ہر ممکن مالی مدد مہیا کی ہے۔اس ادارے کے بڑھتے ہوئے معیار اور کارکردگی کا مظہر آج کی یہ پر وقار تقریب ہے جس میں بلوچستان پولیس کے جوان انسداد دہشت گردی کی تربیت حاصل کر کے پاس آؤٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ صوبے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن عامہ کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جس کے لئیبلوچستان پولیس بلخصوص اے ٹی ایف مبارک باد پیش کرتا ہو انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قیام امن اور عوام کی حفاظت کے لئے دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مزید چوکس اور تیار رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس اپنے فرائض کی بجا آوری میں پیش رفت جاری رکھے گی اور ملک و قوم کے دشمنوں پر قہر بن کر ٹوٹے گی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستا ن میر محمد زبیر جمالی نے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ،کمانڈنٹ اے ٹی ایف ٹریننگ سکول(ر)کرنل اسدفاروق اور پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد پیش کیا۔اس موقع پر تربیت کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے ٹی ایف اہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسنادبھی تقسیم کیں اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت ودیگرمعاملات کی بہتری کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔

ان اقدامات میں انسداد دہشت گردی فورس کو جدید ترین اسلحہ وآلات سے لیس کرنا اور اس کے افسران اور جوانوں کو اعلیٰ تربیت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن اپنے عہد کے ساتھ مخلص ہونا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہے۔ آئی جی پولیس نے تمام فارغ التحصیل جوانوں کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلو چستان پولیس کے لیے ایک بہترین اثاثہ اقرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ تربیت خصوصا انسداد دہشت گردی کی تربیت سے فورس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ اے ٹی ایف کے جوان اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا آئی جی پولیس نے کہا کہ اے ٹی ایف ٹریننگ سکول کے لئے سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف پروجیکٹ پرکام جاری ہے جس سے زیر تربیت جوانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائے گی۔بعدا زاں اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے مختلف عملی مظاہرے پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے