بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں کے دامن شالکوٹ میں پیپلز پارٹی کا تاسیسی جلسہ منعقد ہو رہا ہے، بشیر احمد نیچاری

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری کامریڈ بشیر احمد نیچاری نے کہا ہے کہ بھٹو ازم ہمارا منزل ہے گزشتہ 56 سالوں سے بغیر کسی لغزش کے ہم نے اپنے جدوجہد جاری رکھا ہے پاکستان پیپلز پارٹی محکوم طبقہ کا ایک گل دستہ ہے اس کی خوشبو امن ترقی خوشحالی روزگار کی نوید ہے ہمارے قائدین اور کارکنوں نے عوام کی خاطر اپنی جانیں قربان کئے ایک سخت اور بدترین رات سے طلوع سحر کے سفر میں ہم نے کوڑوں زندانوں کی اذیتیں برداشت کی ہیں جب سحر ہونے لگتی ہے تو شب پرست امید سحر کو قتل کر دیتے ہیں ہمارے شہادتیں ہماری سچائی کے گواہی دیتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کھٹن منزلوں کے راہی ہیں ہم سے اب رات کی تاریکیوں کو خوف آتی ہے کیونکہ ہم ہی طلوع سحر اور تاریک راتوں میں ہم امیدوں کی کرن ہیں پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی دنیا کی واحد پارٹی ہے جس کی آبیاری ہمارے قائدین اور کارکنوں نے اپنی خون سے کی ہے تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں کے دامن شالکوٹ (کوئٹہ) میں پاکستان پیپلز پارٹی کا تاسیسی جلسہ منعقد ہو رہا ہے بلوچستان کے عوام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی لخت جگر مرد حر صدر آصف علی زرداری کے فرزند چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو سر زمین بلوچستان آمد پر شایان شان استقبال کر دنیائے سیاست کو حیران کر دیں گے بلوچستان کے تاریخ سب سے بڑے جلسہ کا میزبانی کا شرف کوئٹہ کو حاصل ہوا ہے جیونی سے لے کر شیرانی تک جعفر آباد سے لے کر تفتان تک حب چوکی سے لے کر چمن تک سارا عوام 30 نومبر کو روڈوں پر اْمنڈ آئیں گے اور اپنے قائد چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے تیاریوں کا وقت بلکل نہ ہونے کی برابر ہے کارکن دن رات محنت اور جدوجہد کرکے جلسے کی تیاریاں اور انتظامت بروقت مکمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے