امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی، معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سعيد المالكی نے ایئرپورٹ پر امام کعبہ کا استقبال کیا۔ امام کعبہ اپنے دورے کے دوران امام کعبہ پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔