گرین بس ڈرائیور کی غیر ذمہ داری، وزیر اعلی شکایت سیل نے نوٹس لے لیا، ڈرائیور معطل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گرین بس ڈرائیور کی غیر ذمہ داری،عوام کی آواز رنگ لے آئی،وزیر اعلی شکایت سیل نے نوٹس لے لیا، ڈرائیور معطل انکوائری شروع کر دی گئی۔وزیر اعلی شکایت سیل وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے مطابق کوئٹہ میں گرین بس ڈرائیور کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ وزیر اعلی سیکرٹریٹ شکایت سیل نے نوٹس لے لیا سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی یاسر خان کے مطابق غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے گرین بس ڈرائیور کو معطل کر دیا گیاگرین بس سروس عوام کو بہتر سفری سہولیات کے لئے متعارف کرائی گئی ہے گرین بس سروس کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔