بلوچستان میں کورونا وائرس کے 18نئے کیس رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 19206ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے 18نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 19206ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے3 اضلاع کوئٹہ، خضداراورژوب سے کورونا وائرس کے 18نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 19206ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 8مریض صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18868ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد136ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 202ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3.6فیصد رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے