سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کیلیے خلاف تمام شواہد و ثبوت پیش

کراچی(ڈیلی گرین گو ادر) سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کنندہ نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف درج شکایت پر تمام ثبوت و شواہد پیش کردیے جبکہ کونسل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بدھ 22 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کے معاملے پر اجلاس آج بھی ہوا، جس میں شکایت کنندہ نے دلائل مکمل کیے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو دوسرا شو کا نوٹس جاری کرنے کی کاروائی کل تک ملتوی کر دی، بدھ کو ہونے والے اجلاس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس کل تین بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔

اس سے قبل جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں اُس وقت بڑی پیشرفت ہوئی جب شکایت کنندہ نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات کونسل کے سامنے رکھے۔کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلے پر مشاورت کی گئی اور اس پر بھی فیصلہ بدھ کو دوپہر تین بجے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے