پیپلز پارٹی ملک گیر عوامی پارٹی ہے جو ہمیشہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ملک عیسی خان ہزارہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی شہداء کی وارث جماعت ہے جسکے قائدین و جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیگر ملک میں جمہوریت کا تحفظ کیاانشاء اللہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی، پیپلز پارٹی ملک گیر عوامی پارٹی ہے جو ہمیشہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،24نومبر کو ہزارہ ٹاؤن میں عظیم الشان جلسہ ہوگا جس سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر انجینئر ہادی عسکری، ممبر صوبائی کونسل ملک عیسی خان ہزارہ، سینئر عیسی خان چنگیزی، صدر ہزارہ ٹاون علاقائی یونٹ کربلائی ذاہدی، جنرل سیکرٹری کربلائی ناصر علی، صدر نیو ہزارہ ٹاون امین بشردوست، صدر بلاک 3 سید اسحاق آغا، صدر منور کالونی آغائی عالمی، حاجی اخلاقی، آغائی سید خورمی نے منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے تمام یونٹس کے عہدیداروں اورکارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمعہ 24 نومبر کو ہزارہ ٹاون میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گاجلسہ میں مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی ملک کی مقبول ترین پارٹی بن گئی ہے، عوام کو درپیش مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلو چستان سمیت ملک بھر سے کلین سوئیپ کریگی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 30نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پرکوئٹہ میں جلسہ اور انتخابی مہم شروع کرنے کااعلان کرکے بلوچستان کے جیالوں کے دل جیت لئے ہیں کوئٹہ میں ہونے والاجلسہ نئی تاریخ رقم کریگا۔ انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نو جوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں اور مزدوروں اور کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لائیں گے بلاول بھٹو زرداری عوامی خدمت کے لئے میدان میں اترے ہیں اور انشاء اللہ وہ اگلے وزیراعظم ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے