نوابزادہ جمال رئیسانی کالوآنگ یونیورسٹی تھائیلینڈ کی وائس چانسلر سے ملاقات، بلوچستان کے طلباو طالبات کے لئے خصوصی اسکالر شپ پر تبادلہ خیال
تھائی لینڈ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر کھیل وثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی نے لوآنگ یونیورسٹی تھائیلینڈ کی چانسلر سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کے طلباو طالبات کے لئے خصوصی اسکالر شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا،نوابزدہ جمال رئیسانی نے کہاکہ تھائی یونیورسٹی کی چانسلر نے بلوچستان کے طلبا کو اسکالرشپ کے اجرا کی ہقین دہانی کروا دی ہے اسکالرشپ سے بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیمی مواقع حاصل ہونگیں۔
اگلے ہفتے تھائی طلبا کا وفد بلوچستان کا دورہ کریگا،تھائی اور بلوچستان کے طلبا کے درمیان نصابی امور پر دوطرفہ بہتری کے تعلق پر تبادلہ خیال کیا جائے گی،تعلیمی شمع کی روشنی کو بلوچستان کے گھر گھر تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے،تعلیم کا چراغ ہی بلوچستان کے مسائل کے اندھیروں کا خاتمہ کرسکتا ہے۔