چمن،آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کی جانب سے پاک افغان باڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند
چمن (ڈیلی گرین گوادر) چمن میں پاک افغان باڈر پر شاہراہ کو آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کی جانب سے ہرقسم کے تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کردیا۔
آل پارٹیز تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ آج سےغیرمعین مدت کے لیے چمن باڈر شاہراہ باڈر روڈ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے راستہ بند کیا گیا ہے۔
تاجراتحاد نے کہا کہ شاہراہ پر تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث تجارتی مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔