جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو خوشحال اور پاکستان کو اسلامی بنائیگی، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو خوشحال اور پاکستان کو اسلامی بنائیگی بلوچستان کے گھمبیر مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ہم بلوچستان کو حقیقی دیانت دار ایماندار قیادت دیں گے عوام الناس الیکشن میں جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازوپر مہرلگاکر مسائل کے حل کی راہ ہموار کریں۔حماس کے جذبہ جہاد،نوجوانوں کے شوق شہادت نے مسلمانوں کی عزت رکھ لی ہے۔58اسلامی ممالک،بھاری جدید اسلحہ،ایٹم بم اورجنگی طیاروں سے لیس دوارب مسلمانوں کے مسلم حکمرانوں،افواج کے سپہ سالاروں نے امریکی غلامی کو برقرار،اقتداربچانے کی روش وغلامی تازہ مثال قائم کی آج غزہ کے مسلمانوں کے بچے ذبح ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی درندے کارثواب سمجھ کرمسلم خواتین ماؤں بہنوں اوربچوں کوبے دردی سے شہید،مجاہدصفت نوجوانوں کو اغواکیے جارہے ہیں جبکہ ہمسائیہ مسلم ممالک کے بے غیرت،اسرائیل وامریکہ سے ڈرنے اور اقتدار بچانے والے غزہ کے مسلمان ماؤن بہنوں کو پانی تک نہیں دیتے اور قتل عام غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کا تماشا کر رہے ہیں۔مسلمان اسرائیلی درندگی کیساتھ مسلم حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی اور ظلم وجبر کا بھی شکار ہیں۔جماعت اسلامی سمیت دنیا بھرکے غیرت مند مسلمانوں نے الحمداللہ اپنے فلسطینی مسلمانوں کیلئے بھر پور احتجاج کیا ان کیلئے عطیات وچندہ جمع کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی ساری جدوجہدکا محورو مرکز ملک میں نظام مصطفےٰ کا قیام ہے۔ جماعت اسلامی کا ماضی تابناک اور مستقبل روشن ہے۔ جماعت اسلامی غلبہ اسلام کی تحریک ہے۔ اللہ اور اس کے رسول کے راستے پر چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوسکتے۔ دنیا و آخرت صرف انہی لوگوں کا مقدر ہوگی جو دنیاوی مفادات سے لاتعلق ہو کر اللہ کی خاطر فنا ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اللہ کی نصرت کے بغیر ذمہ داریوں کے تقاضے کو پورا نہیں کیا جا سکتا پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، یہاں اللہ کا دین ہی نفاذ العمل ہوسکتا ہے۔ 75برسوں میں سوشلزم اور سیکولر ازم دونوں کو ہی آزما کر دیکھ لیا۔ اب محمد رسول اللہ کے لائے ہوئے نظام کو رائج کرنے کی باری ہے۔ ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل اسی میں پنہاں ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں۔