ڈیوٹی میں غفلت اور ناقص کارکردگی پر لیویز کے چار ملازمین برطرف
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈیوٹی میں غفلت اور ناقص کارکردگی پر لیویز کے چار ملازمین برطرف ڈی جی لیویز نے چار ملازمین کو برطرف جبکہ ایک کو تربت ٹرانسفر کردیا ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت سخت سزا دیتے ہوئت چار وائرلیس آپریٹرز محمد ارسلان ولد غلام سرور ، غلام مرتضیٰ ولد غلام قادر ، محمد عمران ولد عبدالنعیم اور اورنگزیب ولد محمد اسحاق کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے سمیت اعلی حکام کو (DSR) / واقعہ کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر ملازمت سے برطرف کردیا جبکہ انسپکٹر وائرلیس خدائیداد کو ڈائریکٹوریٹ بلوچستان لیویز فورس سے تبدیل کرکے تربت ٹرانسفر کردیا مذکورہ وائرلیس انسپکٹر کو فورا” ڈپٹی کمشنر کیچ رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ محکمہ داخلہ سے مذکورہ انسپیکٹر وائرلیس کیخلاف انکوائری کرنیکی درخواست کی جائیگی۔