الیکشن کمیشن پراعتماد ہے،انتخابات شفاف ہوں گے،آصف زرداری

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے انتخابات شفاف ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، اور پیپلز پارٹی اس کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پراعتماد ہے وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے