بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت ملک بھر میں 4ہزار537افراد کاعلاج کئے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت ملک بھر میں 4ہزار537افراد کاعلاج کیاگیا جبکہ 16سوسے زائد مریض داخل کئے گئے ہیں،ہیلتھ کارڈ کے تحت امراض قلب،شعبہ زچگی،جنرل سرجری،نیورو سرجری،کینسر اور آرتھوپیڈک کے مریضوں کاعلاج کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت 15روز میں ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 4ہزار537مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 1624مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیاگیاہے ان مریضوں پر کل 6کروڑ 66لاکھ 85ہزار745روپے خرچ آیاہے،ہیلتھ کارڈ کے تحت امراض قلب،زچگی،جنرل سرجری،نیورو سرجری،کینسر اور آرتھوپیڈک جیسے موذی امراض کا علاج کیاگیاہے۔ملک بھر کے مختلف اضلاع کوئٹہ،مستونگ،کیچ،حب،رحیم یارخان،ڈیرہ غازی خان،راولپنڈی،لاہور،ملتان،اوکاڑہ،بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات،خانیوال،مظفر گڑھ،وہاڑی ودیگر اضلاع میں واقع ہسپتالوں میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت بلوچستانیوں کا علاج کیاگیا۔عوامی حلقوں نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ کی اجراء کے تحت عوام کی علاج کوسراہتے ہوئے مطالبہ کہاہے کہ ہیلتھ کی رجسٹریشن اور ہسپتال میں داخلے کے اندراج کوآسان بنایاجائے تاکہ عام وسادہ لوگ ہسپتالوں میں خوار ہونے سے بچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے