عوامی طاقت سے پارٹی لیبل بدلنے والوں کو انتخابات میں شکست دینگے، ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ کے عہدیداران کا اجلاس ایم پی اے ہاسٹل میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو، مرکزی پبلکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیم کاری سے متعلق امور زیر غور آئے جن پر سیر حاصل بحث کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی تنظیمی دوروں کو حتمی شکل دے کر یہ کہا گیا کہ مکران اور قلات ڈویژن میں باقاعدہ طور پر عوامی رابطہ مہم شروع کر دی جائے اجلاس میں کہا گیا کہ بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے بلوچستان بھر میں عوام کی بھرپور تائید حمایت اور پذیرائی حاصل ہے بلوچستانی اقوام پارٹی منشور کے مطمئن ہیں اور اسی منشور کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی جدوجہد کر رہی ہے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچستان میں صاف شفاف انتخابات کروا کر جمہوری اداروں کو تقویت دے تاکہ بلوچستان کے عوام جو پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچایا جائے حالیہ جلسے، جلسوں، دھرنوں اور لانگ مارچ سے ثابت ہے کہ عوام سردار اختر جان مینگل کو رہبر مانتے ہیں پارٹی نے ہمیشہ عوام کے جذبات، احساسات کے عین مطابق مثبت سیاست کی ہے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ثابت قدم ہو کر جدوجہد کر کے بہتر ترجمانی کی ہے گزشتہ پانچ سالوں میں پارٹی نے ایوانوں میں لاپتہ افراد سمیت بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کے حوالے سے پارٹی قائد و دیگر اراکین نے جس مثبت انداز میں بلوچستان کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی و قومی مسائل کو اجاگر کیا دہائیوں سے قائم ایوانوں میں کسی نے بلوچستان کا مقدمہ نہیں لڑا پارٹی قومی جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے ہمیشہ بلوچستان کے قومی تشخص بقاء و سلامتی دی ہے کیونکہ عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا تسلسل مزید جاری نہیں رہے سکتا بلوچستان کے عوام باشعور ہیں وہ 8 فروری کو ثابت کریں گے کہ بی این پی ان کی نجات دہندہ جماعت اور ووٹ کی صحیح حق دار ہے اکیسویں صدی میں بلوچستان کے عوام خصوصا نوجوان ان مفادات پرست لوگوں کے کردار سے بھی بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ ہر الیکشن میں اقتدار میں آنے کی خاطر پارٹی لیبل بدل لیتے ہیں اجلاس میں کہا گیا کہ حتمی دورہ شیڈول کے بعد تربت، پنجگور، گوادر، پسنی سمیت مکران بھر میں پارٹی کے قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی، جوائنٹ سیکرٹری نذیر بلوچ، پبلیکشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ، میر حمل کلمتی، حاجی زاہد بلوچ دورہ کریں گے جبکہ پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ، اختر حسین لانگو، لال جان بلوچ، عبدالرؤف مینگل، اکبر مینگل، ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین واحد بلوچ، چیئرمین آصف بلوچ خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، بیلہ، آواران کا تنظیمی دورہ کریں گے اور عوامی رابطہ مہم سمیت مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے اجلاس میں تربت کی آرگنائزنگ کمیٹی میں توسیع کی منظوری دی گئی تیمور شاہ ، اسفند یار بزنجو، عبدالوہاب، مہران حیات، عبدالغفور کٹہور بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے مکران ڈویژن کے تمام ضلعی صدور ، آرگنائزر، ڈپٹی آرگنائزر اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ دوروں کے حوالے سے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں دوروں کا آغاز 21نومبر سے ہوگا جبکہ قلات ڈویژن کے بھی عہدیداران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی مرکزی عہدیداروں کے دوروں کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے