پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کو معاشی بحران سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے پارٹی کے اعلی قیادت نے 56 واں یوم تاسیس جلسہ کے میں زبانی بلوچستان کے حوالے کر کے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خلق جھالاوان خضدار میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی قوت سے اقتدار حاصل کر کے پاکستان کو معاشی طور پر ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان بنائیں گے ہم چور دروازے سے کبھی اقتدار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں بہت مضبوط ہے 8 فروری کے الیکشن میں بلوچستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرے گی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 30 نومبر کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام کے لئے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائے 56 وان یوم تاسیس کا پروگرام ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔نواب ثناء اللہ خان زہری سے شہید سکندر اباد زہری کرخ مولہ باغبانہ زیدی وڈھ نال دیگر مختلف علاقوں سے ائے ہوئے ہیں مختلف وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے نواب زہری کو اگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے