اب تک ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈز بلاک ہو چکے ہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان محمد اچکزئی نے کہاکہ چمن کےراستے1 لاکھ 10 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن سرحد پارکرچکے ہیں جنوری 2024 تک تمام تارکین کو وطن واپس بھیجوانےکا ہدف رکھا گیا ہے۔ایران، عراق، انڈیا، بنگلہ دیش نائیجیریا و دیگر کمیونیٹی کےتارکین وطن کو بھی نکالا جا رہا ہے۔

نادرا کی ٹیمیں اس پرکام کررہی ہیں،اب تک ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈز بلاک ہو چکے ہیں انتخابات آ رہے ہیں تو کئی سیاسی پارٹیاں اس عمل کو بیابئے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں بہت سی سیاسی پارٹیاں اس قومی مہم کی مخالفت کر رہے ہیں غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی ہمارے قومی مفاد میں ہے غیرقانونی تارکین کی وطن واپسی کےحوالے سے وسائل میں کمی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے