بی این پی عوامی نے ہمیشہ اپنے غریب اور محنت کرنے والے ورکروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، میر اسداللہ بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی کی سیاست کا محور غریب مظلوم اور کچلے ہوئے طبقات ہیں جو معاشرتی سطح پر نظرانداز رہے ہیں انکو روزگار کی فراہمی کے ساتھ بنیادی سہولتیں فراہم کرنا میرا مقصد ہے بی این پی عوامی پنجگور میں تعمیر وترقی کا تسلسل جاری رکھنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے پارٹی کو عوامی سطح پر پزیرائی مل رہا ہے اور لوگ مختلف پارٹیوں سے مایوس ہوکر بی این پی عوامی کے چھتری تلے اکھٹا ہورہے ہیں جو تبدیلی کی جانب مثبت قدم ہے ان خیالات کا اظہار میر اسداللہ بلوچ نے اپنی رہائش گاہ میں میونسپل کمیٹی (وشبود زحمی) سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں عبد الواحد، حافظ ایاز، عبد الناصر، احتشام، حفظ الرحمن، امجد علی، مراد جان کی اپنے خاندان کے 25 افراد کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت کے موقعے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ، ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن عبدالباقی بلوچ بی این پی وشبود کے شاہجہان بلوچ اور دیگر موجود تھے میر اسداللہ بلوچ نے کہاکہ پنجگور کے عوام باشعور ہے انہیں اچھے برے کی پہچان اور ادراک ہے پنجگور کے باسیوں نے ہمیشہ ترقی پسندانہ سوچ کا ساتھ دیا ہے بی این پی عوامی نے پانچ سالوں کے دوران شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے جگہ جگہ اجتماعی کاموں کا جھال بچھا دیا گیا ہے روڑ جو عوام کا ایک اہم بنیادی ضرورت ہے پورے شہر میں اعلی معیاری سڑکیں بناکر عوام کی آمدورفت کو آسان بنادیا ہے یونیورسٹی زرعی کالج بی آر سی لاء کالج پولی ٹیکنیک کالج پنجگور کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جانے کا ذریعہ ہیں یہ سب بی این پی عوامی کے ویڑنری سوچ کی علامات ہیں جن سے پنجگور کے فرد فرد کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہیلتھ اور آبنوشی سیکٹرز میں بھی ہماری کارکردگی حوصلہ افزارہی ہے اور ہم ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صرف دعوی نہیں کرتے بلکہ یہ سب گراونڈ پر موجود ہیں اور عوام ان ترقیاتی کاموں سے استفعادہ بھی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وشبود کے نئے ساتھی پارٹی کو منظم بنانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے بی این پی عوامی نے ہمیشہ اپنے غریب اور محنت کرنے والے ورکروں کی حوصلہ افزائی کی ہے ورکروں کے روزگار کے مسائل کو بھی میرٹ پر حل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کسی کی مخالفت کی بنیاد پر نہیں کررہے بلکہ سیاست کو اپنے صوبہ اور علاقہ کی خوشحالی کا زریعہ سمجھ کر اس سے جڑے ہیں اور اس وقت تک سیاسی میدان میں رہیں گے جب تک عوام کو بنیادی سہولیات مہیا نہیں ہوتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے