اوتھل،لسبیلہ یونیورسٹی کے طلباء کا انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کامیاب،احتجاج ختم کردیا
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ یونیورسٹی میں احتجاجی کرنے والے طلبا کیساتھ چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید یاسین شاہ،یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر سعید احمد کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوگئے ہو دو دن سے جاری احتجاج کو ختم کرکے یونیورسٹی کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے واضع رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی صبح سے طلبا کیساتھ مذاکرات کی کوششوں میں لگے تھے جو کامیاب ہوگئے۔گرفتار طلبا کو رہا کردیا گیا۔جبکہ پیر کے روز یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ ایک کمیٹی کی صورت میں ملاقات کرکے طلبا اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے اس موقع پر جام گروپ کے رہنما بزرگ ہستی سید حیدر شاہ،ایس ڈی پی او عنایت اللہ بگٹی،ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ،محمد یعقوب انگاریہ بھی موجود ہے۔