پرنس آغاعمرجان احمدزئی کی خیرخواہی میں کچھی تنازعہ کا تصفیہ،لہڑی اور ابڑو قبائل شیر و شکر ہوگئے

مچھ(ڈیلی گرین گوادر) پرنس آغاعمرجان احمدزئی کی خیرخواہی میں کچھی تنازعہ کا تصفیہ، لہڑی ابڑو قبائل شیر و شکر ہوگئے۔ دونوں قبائل نے ایک دوسرے کے جانی مالی نقصانات بخش دیے۔ جمعہ کے روز ڈھاڈر میں پرنس آغا عمر جان احمد زئی، نوابزادہ خالد خان مگسی، آغا الطاف احمد زئی، آغا عزیز احمدزئی، سید علی محمد شاہ، سید ذوالفقار شاہ، سردار شاہ زمان علیزئی، سردارزادہ محمود رودینی، سردارزادہ میر شاہجان گرگناڑی، سردارزادہ شاہ خالد لانگو، سردارزادہ جعفر خان کرد، سردارزادہ شاہنواز علیزئی، ملک فیصل دہوار، میر ضیا جان سمالانی سمیت دیگر معتبرین کی موجودگی میں لہڑی قبائل کے سربراہ سردار جاوید عزیز لہڑی و ابڑو قبائل کے سربراہ سردار عبداللہ خان ابڑو بغلگیر ہوکر شیر و شکر ہوگئے۔ دونوں قبائل نے جانی مالی نقصانات بخش دیے۔ اس موقع پرسردارزادہ پرویزخان لہڑی، سردازادہ حیات خان ساتکزئی، سردارزادہ محراب خان بنگلزئی، سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو، وڈیرہ لعل خان لہڑی، میرغلام مصطفی ابڑو، میرکاشف شاہوانی، ثکری محمد عارف لہڑی، میر یاسراکرم ابڑو، میر جعفر کریم بھنگر، کمانڈر شفیع محمد ابڑو سمیت لہڑی ابڑو برادری کے معتبرین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ آج ایک بہت بڑے تنازعہ کچھی کا مسئلہ حل ہوا، سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی میر عبدالماجدابڑو نے پرنس آغا عمر جان احمدزئی، نوابزادہ خالد خان مگسی سمیت ثالثین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان ہی کی بدولت آج ہم اکٹھے بیٹھے ہیں، بھائی چارگی کوفروغ دیکر کچھی کا مستقبل سنواریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے