حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے،چمن بارڈر پر روزگار اور رشتہ داری سے کوئی الگ نہیں کر سکتا،اصغر خان اچکزئی

چمن(ڈیلی گرین گوادر) چمن بارڈر پر پاسورٹ نفاذ کے خلاف بچوں اور بڑوں پر مشتمل ایک تاریخی ریلی نکالی جو دھرنا کے مقام سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر افس کے سامنے مال روڈ پر جلسہ عام میں تبدیل ہوئی مظاہرے میں کچھ بچوں نے کفن اڑھ کر شرکت کی اور سر پر سفید پٹی باندھ کر مختلف نعروں ہر درج پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جلسے سے جمیعت علما اسلام کے رہنما حافظ محمد یوسف لغڑی اتحاد کے سربراہ غوث اللہ انجمن تاجران کے ضلعی صدر محمد صادق اچکزئی عبدالحلیم پہلوان و دیگر نے خطاب کیا جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا کہ اگر افغانوں کی بات کرنے پر ایف آئی آر درج ہوتی ہے تو ہم بالکل پیچے نہیں ہٹیں گے پشتون ایک تاریخی قوم ہے ہم اپنے حقوق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی کوئی ہمیں اپنے روزگار اور رشتہ داری سے الگ کر سکتا ہے آج ہمارے دفاعی نظام پشتون افغان کے نام سے منصوب ہے جو پوری قوم کو فخر ہے افغان کی بے عزت طریقے سے انخلا برداشت نہیں کریں گے آج ملک کے مختلف شہروں میں افغان بھائیوں کے مال دولت کو لوٹا جارہا ہے جو پچلے 75 سالوں میں نہیں لوٹا گیا تھا آج سے 30 برس پہلے باچاخان نے پاسپورٹ کو پاوں تلے روند ڈالا تھا اور جلال آباد کو سینکڑوں افراد سمیت بغیر پاسپورٹ کے آتے جاتے تھے انہوں نے کہا یہ دھرنا اسی طرح پر امن رہے اور انشااللہ بہت جلد ضرور رنگ لائیگی اور آپ کو اپنے حقوق ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے