باوقار و باشعور اور خوشحال سماج کی تشکیل خواتین کے بغیر ممکن نہیں، یاسمین لہڑی،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) باوقار و باشعور اور خوشحال سماج کی تشکیل خواتین کے بغیر ممکن نہیں اور اس کیلئے خواتین کی تمام شعبوں کے ساتھ سیاسی عمل میں شراکت داری ضروری ہے۔سیاسی عمل نہ صرف خواتین کو فیصلہ سازی تک پہنچاتی ہے بلکہ سماج کے ہر اجتماعی مشکلات کی آگہی و تدارک کیلئے کرادر بھی ادا کرنے کی قوت و اعتماد فراہم کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ سلمہ قریشی حمیدہ فدا سعدیہ بادینی فریدہ بلوچ نے خواتین کی نیشنل پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔تقریب میں منال بنگلزئی دانی سید ثانیہ بنگلزئی دادا فاطمہ فریحہ بنگلزئی ثانیہ مشوانی دعا خان سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی کے اغراض ومقاصد پر اور پارٹی قاہدین کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت اختیار کی۔تقریب سے منال بنگلزئی دعا خان نے بھی خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سماج صرف آدمیوں سے نہیں بنتی بلکہ سماج میں عورت بھی شامل ہے۔اس لیے سماج کی بہتر و مثبت ارتقا اور تعمیر میں عورت کو سرکاری سطح پر بلند مقام و مواقعوں کی ضرورت ہے۔نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست ہے کہ عورت کی تعلیم و صحت انتہائی ضروری ہے اور ہر حکومت وقت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ عورت کی معیاری تعلیم و اچھی صحت کو ممکن بنائے۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی عمل شراکت داری کو لازمی قرار دیتی ہے۔اس لئے ہم سیاسی عمل میں شریک خواتین ہر عورت تک نیشنل پارٹی کا شعوری فلسفہ سیاست پہنچائے اور ان کو پارٹی میں شامل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے