سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کا انتظار کر رہی ہے، فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی ملتے ہی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔یاد رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے