فوجی عدالتوں کے حق میں سینیٹ کی قرارداد کیخلاف سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملٹری کورٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور ہونے کے معاملے میں سینیٹر مشتاق احمد نے منظور قرارداد کو کالعدم قرار دینے کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ یہ سینیٹ سپریم کورٹ کے ملٹری کورٹ کے خلاف دیے گئے فیصلے کی حمایت کرتا ہے مگر اس کے برخلاف یہاں ایوان میں ایجنڈا لائے بغیر اور سینیٹ کے رولز کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اور ملٹری کورٹ کے حق میں قرارداد منظور کروائی گئی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ سویلین کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہی ہوگا، یہ سینیٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتا ہے، سینیٹ سے ملٹری کورٹ کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کو کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے