ایک اور نئی پارٹی نے جنم لی پتہ نہیں وہ پارٹی اب کہاں ہے،گائے سے شیر بننے جارہی ہے،نواب ایاز جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے جنہوں نے جدوجہد کیا اس کے نتیجے میں ملک میں جمہوری نظام واپس آیا ہے میاں محمد نواز شریف پاکستان 4سال بعد آئیں ہے اور ہم نے ان سے ملاقات کر کے تفصیلی بات چیت کی ہے اور آنے والے الیکشن میں جمہوری کا سر اول سے ایک بار پھر آغاز ہونے جارہا ہے اور ہم آئندہ آنے والے انتخابات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کیساتھ الیکشن میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی کرینگے ان خیالات کااظہار نواب ایاز جوگیزئی نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بنے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اسکی اتحادی بنی اور ایک بے مثال حکومت چلی جس میں ہم نے عوام کی بھر پو ر خدمت کی ہے بلوچستان کے تاریخ میں جو ترقیاتی منصوبے ہوئے ہیں وہ 2013سے 2018کی حکومت میں ہوے ہیں جو ہماری حکومت کے اتحادی مسلم لیگ(ن)،نیشنل پا رٹی،پشتونخوا میپ اور دیگر کی حکومت تھی ہم نے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کافی کوشش کی مگر افسوس کی بات ہے اپنے وقت سے پہلے بلوچستان حکومت میں تبدیلی آئی اور ایک اور نئی پارٹی نے جنم لی پتہ نہیں وہ پارٹی اب کہاں ہے گائے سے شیر بننے جارہی ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی پارٹی کے دورے پر ہے اس لئے وہ تشریف نہ لاسکیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے