میاں محمد نوازشر یف سے بلوچستان کی سیا سی جماعتوں بلو چستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، جمعیت علماء اسلام کے وفود کی ملا قات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کی سیا سی جماعتوں بلو چستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، جمعیت علماء اسلام کے وفود نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشر یف سے ملا قات کی۔ منگل کو نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، سیکر ٹری جنرل جان بلیدی، میرکبیر احمد محمد شہی، میر عبدا لکریم کھیتران، بلو چستان عوامی پارٹی کے صدر نوابز دہ خالد مگسی، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی، صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی، اسپیکر بلو چستان اسمبلی میرجان محمد جمالی،سینیٹر منظور کاکڑ، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے عبد القہادر ودان، نواب ایاز جو گیزئی، لیا قت آغا اور جمعیت علماء اسلام کے مو لوی سر ور مو سیٰ خیل، عبد الواحد آغا، خا لق مری، مو لانا محب اللہ سمیت دیگر پر مشتمل وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف،مر کزی صدر میاں محمد شہباز شریف، مریم نواز شریف سمیت مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں بلو چستان کی مجمو عی سیا سی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر ملکی و صوبائی امو ر پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان کی ترقی ہمیشہ عزیز رہی ہے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اب بھی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا اس رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شوق تھا ہماری محبت تھی ہماری فکر تھی بلوچستان کے لئے ہم نے ہی یہاں ترقی کا سفر شروع کیا۔انہوں کہا کہ (ن)لیگ نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھاکر فاصلے ختم کئے، دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور لوڈشیڈنگ بھی ختم کی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی انہیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے گوادر اور کوئٹہ سڑک کی تعمیر سے 2 دن کا سفر کم ہوکر آٹھ 8 گھنٹے رہ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں 200 سے زائد چھوٹے ڈیمز تعمیر کئے، ہم گوادر تک پانی پہنچاچکے تھے جس پر بعد میں کام روک دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں کے 5 ہزار سے زائد طالب علموں کو وظائف دئے گئے ان وظائف پر پسماندہ علاقوں کے ہزاروں بچوں نے بہترین تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی مگر بلوچستان کی ترقی کا جو کام شروع کیا تھا وہ ہماری حکومت جانے پر روک دیا گیا۔میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں تربت، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، پشین، گوادر، نوشکی اور وڈھ میں یونیورسٹی کیمپس کھولے۔اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی قیادت نے نواز شریف کی کوئٹہ آمد اور ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا اور صوبے کی ترقی کیلئے ن لیگی قائد کے جذبے کو سراہا،ملا قات میں بلوچستان کے سیاسی قائدین نے مستقبل میں اشتراک عمل اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے