جماعت اسلامی، کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
لاہور: جماعت اسلامی نے سینیٹ میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہےتفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے جماعت اسلامی سے حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطے کیے جارہے تھے تاہم اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کسی جماعت کو ووٹ نہیں دے گی ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے ووٹ نہ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے حصہ نہیں لے گی واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے تعاون مانگا ہے
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے بلاول بھٹو کو جواب دیا کہ وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گےترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کرکے ووٹ کی درخواست ہےاس کے علاوہ پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سراج الحق سے ملاقات کرکے ان سے ووٹ کی درخواست کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا ،سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن دیکھیں تو اپوزیشن کے پاس تعداد زیادہ ہے، حکومت سے محض چند ووٹوں سے آگے ہے۔ ایسے میں ایک ووٹ بچتا ہے جو جماعت اسلامی کا ہے جنہوں نے کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔