میاں نواز شریف کو بلو چستان صرف جوڑ توڑ کے وقت یا دآتا ہے، سردار سر بلند خان جو گیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو بلو چستان صرف جوڑ توڑ کے وقت یا دآتا ہے،آج تک نواز شریف نے بلو چستان کے عوام کے لئے کون سا کام کیا جو عوام انکا ساتھ یا پھر انہیں ووٹ دیں۔یہ بات انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا دورہ کوئٹہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔سردار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر نے والے اپنے حلقوں سے مسترد ہو چکے اور اب وہ مسلم لیگ (ن) کے سائے تلے سیٹ جیتنے میں مگن ہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کر نے والے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لینے کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2013سے اب تک کتنی مر تبہ نواز شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیاانہیں صرف الیکشن کے وقت کوئٹہ یاد آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ اور انکے فلاح و بہبود کے لئے کام کر نے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے ووٹ سے ہی حکومت میں آکر عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کیا کر تی ہے۔