بلوچستان میں غیر ملکی شکاریوں کے زمہ ایک لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں، میر علی مردان خان ڈومکی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت جنگلات و جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اسفندیار کاکڑ ، چیف کنزرویٹو شریف الدین ڈائریکٹر کلائمیٹ غلام مرتضیٰ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں نایاب سلیمانی مار خور کی تعداد اٹھارہ سو ہے جبکہ پرشین لیوپرڈ کی نایاب قسم اور مختلف قیمی جڑی بوٹیاں موجود ہیں بلوچستان میں غیر ملکی شکاریوں کے زمہ ایک لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں بلوچستان میں شکار کے لئے دس دن کی ہنٹنگ لائسنس فیس ایک کروڑ روپے ہے اور نایاب مارخور کے شکار کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ ہے ٹرافی ہنٹنگ کے لئے بلوچستان سے سلمانی مارخور کے شکار کی بولی دو کروڑ پینتالیس لاکھ پانچ سو روپے میں ہوئی ہے صوبے میں فالکن کے لئے ایک ہزار ڈالر فیس مقرر ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ غیر ملکی شکاریوں سے واجب الادا فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے بلوچستان میں شکار کے نئے لائسنس پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اس کے ساتھ ساتھ پرشین لیوپرڈ ، نایاب چرند و پرند اور جڑی بوٹیوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگلات و جنگلی حیات سے متعلق جامعات کے ساتھ ریسرچ کے لئے ایم او یو سائن کئے جائیں گے جامعات میں جنگلات و جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ پر پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جائےموسمی اثرات کے باعث نقل مکانی کرنے والے سائبیرین پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے