ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد چاغی کے عوام کو پسماندگی سے نکالنا ہے، میراعجاز سنجرانی

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان کے سابق مشیر بی اے پی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان سنجرانی نے پدگ سمالانی ہاوس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی کو گزشتہ 75 سالوں سے پسماندہ رکھا ہوا ہے ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد چاغی عوام کو پسماندگی سے نکالنا ہے چاغی عوام اور قبائلی عمائدین کی محبت اور خلوص کی وجہ سے ہم آج سیاسی میدان میں ہے سیاست میں آنے کا مقصد چاغی عوام کی خدمت کرنا ہے ہم خدمت کے لیے میدان میں اترے ہیں انھوں نے خطاب میں مزید بتایا بحیثیت کوارڈنیٹر آئینی طور پر میرے پاس کوئی اختیار نہیں تھا اس کے باوجود میں نے اپنے عوام کو پسماندگی سے نکالنے کے لیئے جتنا ہوسکا میں نے کام کیا انشااللہ عوام اور چاغی کے تمام قبائل نے ملکر ہمیں کامیاب کرایا تو چاغی ضلع کو ایک ماڈل ضلع بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑا جائے گا انھوں نے مزید کہا ضلع چاغی کے تمام سیکٹر تباہ حالی کے شکار ہے صحت،تعلیم،آبنوشی ذراعت،بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل عوام کو درپیش ہے المیہ یہ ہے آج بھی لوگ سو سال پرانے لالٹین سے گزارہ کررہے ہیں عوامی نمائندوں نے صرف الیکشن ٹائم اپنا رابطہ عوام کے ساتھ رکھا ہے الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کو اگلے الیکشن تک حال نہیں پوچھا ہے آج بھی ایمرجنسی میں مریضوں کو کوئٹہ ریفر کیا جاتا ہے ٹوٹی سڑک کی خستہ حالی سے کوئٹہ پہنچنے سے پہلے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ان تمام مسائل اس لیئے جنم لیئے ہیں عوامی نمائندوں کی عوام سے عدم مخلصی کا نتیجہ ہے انھوں نے مزید بتایا ہم عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آئے ہیں آپ قبائل نے آج ہمیں سیاسی میدان میں آگے کیا ہے انشااللہ چاغی میں آپ تبدیلی محسوس کرینگے انھوں نے مزید بتایا اس وقت اساتذہ کی کمی سے 80 سے زائد اسکولز بند پڑے ہیں ہر شعبہ تباہی کا شکار ہے انشااللہ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو چاغی کے تمام علاقوں کو بجلی سے روشن کر دینگے تعلیم کو عام کرینگے ذراعت کو فروغ دینگے بے روزگاری کا خاتمہ سرکاری ملازمتوں سے ختم نہیں ہوتا ہے ضلع کو اللہ نے بے شمار وسائل سے مالا مال کیا ہے یہاں پر فیکٹریاں لگا دینگے ایک فیکٹری میں 20 ہزار سے زائد لوگ برسرے روزگار ہوجاتے ہیں انھوں نے مزید بتایا ضلع کے دیہی علاقوں میں 12 ہزار گھرانوں ہوم سولر کٹ فراہم کی ہے انشااللہ الیکشن کے بعد دیگر دیہی علاقوں کو بھی ہوم سولر کے ذریعے بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا عوام الیکشن کی تیاری تیز کرے ضلع چاغی کو آگے لے جانے میں ہمارے ساتھ دیں آنے والا الیکشن چاغی کے عوام کو پسماندگی سے نکالنے والا الیکشن ہوگا پدگ سمالانی ہاوس پہنچنے پر قبائلی عمائدین نے میر اعجاز خان سنجرانی کا پرتپاک استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے