غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کی مہم میں اب تک بلوچستان سے 88 ہزار 385 افراد وطن واپس جاچکے ہیں، حکام بلوچستان حکومت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاک افغان سرحد چمن کے راسے واپس جانے والے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی تعداد 88ہزار سے تجا وز کر گئی۔انتظامیہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سے پاک افغان چمن کے راستے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان کے ہولڈنگ کیمپس سے گزشتہ روز 3 ہزار 173 افراد کی واپسی ہوئی، حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کی رجسٹریشن کوئٹہ کے دونوں ہولڈنگ کیمپوں سمیت پشین اور چمن میں رجسٹریشن کی گئی ہے۔حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کی مہم میں اب تک بلوچستان سے 88 ہزار 385 افراد وطن واپس جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے