بلوچستان میں کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ 10روز کے دوران 21افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ 10روز کے دوران 21افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد 67 ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں تین نومبر کے بعد سے اب تک 272افراد کے کانگو وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال کانگو وائرسے متاثرہ افراد کی تعداد 67ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اب تک کانگو سے 10روز میں تین افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد رواں سال کانگو سے ہونی والی اموات کی تعداد 20ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کے 70خاندانوں کے بھی ٹیسٹ کئے گئے جن میں وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں جبکہ سول ہسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو سے وائرس کے پھلاؤ کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام ملازمین کو کانگو وائرس کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔