نوازشریف کل بلوچستان کا دورہ کریں گے ، ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا امکان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کل بلوچستان میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے اور ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گےاور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے