دالبندین، مشرقی بائی پاس پر ٹرانسپورٹرز نے بسیں کھڑی کرکے سڑک کو احتجاجاً بلاک کردیا

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) دالبندین کے مقام مشرقی بائی پاس پر اتوار کو ٹرانسپورٹرز نے بسیں کھڑی کرکے سڑک کو احتجاجاً بلاک کر دیا۔ دالبندین کے مسافر بس اہلکاروں نے کہا کہ تفتان والی گاڑیاں ہمارے سواریاں اٹھا رہی ہے جس سے ہمیں نقصان ہورہا ہے تفتان بس والوں نے کہا کہ ہم مسافروں کو سہولیات دے رہے ہیں اس لئے مسافر ہمارے پاس آرہے ہیں تاہم مسافر بس ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال مسافروں کے لئے وبال جان بن گئی مسافروں نے ڈی سی چاغی طفیل بلوچ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہڑتال کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے