بلوچستان کی ترقی صرف اور صرف قلم اور کتاب سے وابستہ ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی صرف اور صرف قلم اور کتاب سے وابستہ ہے،ہم صوبے کی ترقی میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بلو چستان عوامی پارٹی انکے وزراء اور رہنماؤں نے 5سال صوبے کی خدمت کی ہے، بلو چستان کی تر قی پاکستان کی تر قی ہے تمام سیا سی رہنماء اور سیکورٹی ادارے بلو چستان کی تر قی چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کوکوئٹہ میں مقامی جامعہ اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے جا معہ دعوہ الحق کوئٹہ کے لئے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلو چستان کے مدرسوں میں طلباء کو ہر قسم کی تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے، دین کی خدمت کر نے والے تمام علماء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ فلسطین کا مسئلہ کا دیرپا حل نکل آئے وہ دن دور نہیں جب یہ حالات کسی غیر مسلم ممالک کے ساتھ بھی پیش آسکتے ہیں اگرآج اسکی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے تو کل یہ مشکلات اور مسائل بڑھ جائیں گے دعا ہے کہ اللہ پاک جلد از جلد فلسطین میں امن قائم کریں فلسطینی عوام ہمارے نبی کریم ؐ کے دین کو بچانے کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں انشاء اللہ وہ جلدہی کامیا ب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بھر پور کوشش کی ہے کہ بلو چستان کی خدمت کریں تمام وزراء اور رہنماؤں نے پانچ سال صوبے کی خدمت کی ہے، نئے الیکشن کی آمدآمد ہے جب ہم سب مل کر بلو چستان کی تر قی میں کر دار ادا کریں گے تو بلو چستان تر قی کی جانب گامز ن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سیا سی اختلافات اپنی جگہ لیکن بلو چستان کی تر قی کے لئے سب کے ساتھ مل کر چلیں گے، مستقبل میں پاکستان کی تر قی میں بلو چستان نے کر دار ادا کر نا ہے بلو چستان کی تر قی پاکستان کی تر قی ہے تمام سیا سی رہنماء اورسیکورٹی ادارے چاہتے ہیں کہ بلو چستان تر قی کرے۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی امیر مولانا ڈاکٹر علی محمد ابو تراب نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث نے قیام پاکستان سے لیکر آج تک ملک کی خوشحالی، تر قی،امن وامان اور فر قہ واریت کے خلاف جدو جہد کی ہے، ہر میدان میں ملک کی خوشحالی کے لئے اپنا کر دار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مر کزی جمعیت اہل حدیث اور وفا ق المدارس کے زیر انتظام صوبے میں 15سو 75مدارس چلا ئے جا رہے ہیں، ملک بھر میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر انتظام 22ہزار مساجد چل رہی ہیں بلو چستان میں 11سومساجد مرکزی جمعیت اہل حدیث نے تعمیر کروائی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تر قی کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں جو ہمارا شرعی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے جس کے تحفظ کے لئے ہم ہروقت تیار ہیں۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے کہا کہ پاکستان کی پہنچان اسلام اور اسکی بنیاد ہی کلمے پر رکھی گئی ہے پاکستان ایک عظیم ملک ہے لیکن اسکے باوجود ہمیں وہ مقام حاصل نہیں جو ہونا چاہئے تھا ہمیں امید ہے کہ ہم جلدہی وہ مقا م حاصل کریں گے جنکا ہمارے بزرگوں نے خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پاکستان کا تعلق بلو چستان سے ہے لیکن اگر اب بھی بلو چستان کی محرومیاں ختم نہیں ہو تی تو پتہ نہیں کب ختم ہوں گی ہمیں امید کی کرن نظر آہی ہے انشاء اللہ بلو چستان کو بھی دیگر صوبوں کی طرح ایک مقام ملے گا۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء مولانا حزب اللہ عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شناخت اسلام سے ہے ملک کی بنیاد میں جہاں پر دیگر قائدین کا خون شامل وہیں علماء اکرام کی بھی جدو جہد کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے، پاکستان کو تر قی کی جانب گامز ن کر نے میں علماء نے اہم کر دار ادا کیا ہے آج بھی ملک دینی مدارس کی بدولت قائم و دائم ہے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں علماء اکرام نے بھر پور خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 1ہزار سے زائد طلباء جا معہ دعوہ الحق کوئٹہ میں زیر تعلیم ہیں بلو چستان کا کوئی ایسا ضلع نہیں جہاں سے کسی طالب علم نے یہاں آکر علم حاصل نہیں کیا ہو۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین کے حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک تمام مسلمانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔اس موقع پر سینیٹر منظور کاکڑ اور سابق صوبائی وزیرمیر ضیاء اللہ لانگو بھی موجود تھے۔