سرکاری اسپتالوں میں حسب ضرورت ادویات موجود ہیں، عدم دستیابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،نگراں وزیر صحت بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق بعض میڈیا آؤٹ لیٹس پر جاری ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں حسب ضرورت ادویات موجود ہیں اور ادویات کی عدم دستیابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جمعہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں نگراں وزیر صحت بلوچستان نے کہا کہ صوبے کی تمام 150 ہیلتھ فیسلیٹیز کے لئے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک خطیر رقم مختص ہے جس میں سے ادویات کی خریداری کا عمل بیپرا رولز کے پراسس کے تحت ڈی سنٹرلائزیشن اور سنٹرل پروکیورمنٹ کمیٹی اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے زریعے کیا جاتا ہے جس میں 2500 کے قریب مختلف میڈیسن پروڈکٹس کی خریداری مزکورہ ہیلتھ فیسلیٹیز کی جانب سے بھیجوائی گئی ڈیمانڈ کے مطابق مرحلہ وار ٹینڈرز کے زریعے کی جاتی ہے بلوچستان میں پہلے ٹینڈرز کے مطابق ضروری ادویات پر مشتمل پچاس فیصد میڈیسن پروڈکٹس کی سپلائی مکمل کی جاچکی ہے اور ترسیل کا یہ عمل جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ ان ہیلتھ فیسلیٹیز میں بلا تعطل میڈیسن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے دس فیصد بجٹ میڈیسن کی لوکل پرچیزنگ کے لئے بھی مختص کیا جاتا ہے تاکہ عوام کوبلا تعطل ادویات فراہم کی جاسکیں اور انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، نگراں وزیر صحت بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سرکاری سطح پر عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے مختص وسائل کا استعمال شفافیت پر مبنی ایک طریقہ کار کے تحت کیا جاررہا ہے اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صحت سے متعلق سروس ڈیلیوری کے عمل کو بہتر سے بہتر بنا کر طبی سہولیات کا تسلسل اور علاج معالجے کا معیار بہتر و قابل بھروسہ بنایا جائے۔