خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حیدر سیاپاد نامی شخص کو قتل کردیا

خاران خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حیدر سیاپاد نامی شخص کو قتل کردیا،پولیس رپورٹ کے مطابق خاران سٹی لیویز لائن محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے خاران کے رہائشی حیدر سیاپاد نامی نوجوان کو قتل کرکے فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتول کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا، مقتول ورثاء نے سردار زادہ میر شیک سیاپاد، میر ممتاز سیاپاد، میر منظور سیاپاد ودیگر اپنے معتبرین کے ہمراہ مقتول حیدر سیاپاد کی لاش کو اٹھا کر چیف چوک میں مین شاہراہِ پر شدید احتجاج کیا ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی نے ایس پی خاران لعل جان بلوچ کے ہمراہ احتجاجی ورثاء مظاہرین سے مذکرات کرکے مقتول ورثاء کو مکمل انصاف فراہم کرنے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے