جدید علوم اور تخلیقیت سے ہم آہنگ طر ز تعلیم ہی سے ترقی کی منازل کا حصول ممکن ہے،وائس چانسلر بیوٹمز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جدید علوم اور تخلیقیت سے ہم آہنگ طر ز تعلیم ہی سے ترقی کی منازل کا حصول ممکن ہے یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کتبی علوم کے ساتھ ساتھ تجرباتی و تخلیقی علوم کی طلباء تک منتقلی کو بنیادی اہمیت دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے طلباء تعلیم کے حصول کے ساتھ ایجادات اور دیگر فنون لطیفہ میں نئی راہوں اور جہتوں کی دریافت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمزپروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے فکلیٹی آف انجینئرنگ بیوٹمز کے ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائنگ ایگزیبیشن کے انعقاد پر شریک طلباء اور اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تدریسی سرگرمیاں اور طلباء کی دلچسپی کے امور کے مابین ربط کو قائم رکھنا اساتذہ کا اولین فریضہ ہے جس سے طلباء کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فیکلیٹی آف انجینئرنگ بیوٹمز کے ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائنگ ایگزیبیشن میں بیوٹمز کے متعلقہ شعبہ جات کے طلباء نے بھر پور حصہ لیا۔فیشن ڈیزائنگ ایگزیبیشن میں جدید ملبوسات، فری ہینڈ پینٹنگز، اسلامک جیومٹرک ڈیزائنز، پیپر جیولری اور دیگر فن پارے و مصنوعات نمائش کے لئے پیش کیے گئے جس میں جدید علوم اور تخلیقیت کا بھر پور ملاپ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہاتقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ تھے جنہوں نے ایگزیبیشن کا جائزہ لیا اور طلباء سے ان کے پیش کیے گئے آرٹ ورکس کے متعلق جامع بریفنگ لی۔وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے ایگزیبیشن کے اختتام پر طلباء اور ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر علی نواز مینگل اور چیئرپرسن ڈاکٹر احمر سمیت دیگر اساتذہ کی کاوش کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اور مثبت مقابلے کی فضا کو تقویت ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے