نوازشریف اگرمولا جٹ بن کرملک واپس آتے تو اچھی بات ہوتی،خورشید شاہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نواز شریف اگر مولا جٹ بن کر ملک واپس آتے تو اچھی بات ہوتی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن اب بھی نگران حکومت میں بیٹھی ہوئی ہے،بلاول بھٹو نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی اس وجہ سے کیا ۔

خورشید شاہ نے مزید کہا میاں صاحب اگر چار دن جیل چلے جاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا۔اگر کسی کو زور زبردستی اقتدار میں بٹھایا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے