مسلم لیگ (ن) نظریہ پاکستان کی روح کے عین مطابق ملک کی تعمیر وترقی اورعوامی خوشحالی یقینی بنائی گی، شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نظریہ پاکستان کی روح کے عین مطابق ملک کی تعمیر وترقی اورعوامی خوشحالی یقینی بنائی گی۔ یہ بات انہوں نے نصیر اچکزئی کی قیادت میں ملنے والے نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو جذباتی نعروں کے سحر سے نکل کر ملکی وقومی مفاد میں نظریہ پاکستان کے حقیقی فلسفے کو سمجھتے ہوئے قومی قیادت کا انتخاب کر نا ہوگا سابقہ حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ سیاسی ومعاشی فیصلے ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی ابتری کا باعث بنے۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ملکی سیاست اور معاشرہ تارتار ہے سیاست میں تلخی اور نفرت عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔معاشرہ کو جوڑنیاور تقسیم شدہ ساست کو مفاہمت کی طرف لے جانے اور ملک کو غیریقینی صورتحال اور معاشی بدحالی کاشکار قوم کو مسائل کے منجدھار سے نکالنے کے لئے مدبرانہ قیادت اورپورے سسٹم میں انقلابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ سلگتے مسائل اور سفارتی تنہائی کا شکار ملکی حالات میں نوازشریف کی مدبرانہ قیادت پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی دائمی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے قابل عمل روڈمیپ دے سکتی ہے جو روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے