کوئٹہ، کانگو وائرس سے متاثرہ 1شخص کراچی منتقل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کانگو وائرس سے متاثرہ ایک شخص کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے کراچی منتقل ہونے والوں 10ڈاکٹرز 3پیرامیڈکس اور ایک سٹاف نرس شامل ہیں حکومتی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ہمارے ساتھی مرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر عارف موسی خیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی منتقل ہونے والوں کی تعداد 14ہوگئی ہے محکمہ صحت کے 5ملازمین بشمول ڈا کٹر ز کی حالت تشویش ناک ہیں نگران صوبائی حکومت صرف دعوے کررہی ہے عملی طور پر اقدامات نہیں اٹھا رہی جس کی وجہ سے ہمارے دوستوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے صرف میڈیا پر دعوے کیے جارہے ہیں عملی طور پر کانگو وائرس کے شکار ڈاکٹروں پیرامیڈکس کے علاج معالجے کو یقینی بنائی جائے تاکہ وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ عوام کے خدمت کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے