کوئلے سے بھری مال گاڑی حادثے کا شکار

گوجرہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ گوجرہ میں ٹوبہ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق بحالی کا کام شروع کردیا گیا اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے