کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ بدھ کو کوئٹہ چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، نوشکی، خاران، چاغی،نوکنڈی اور دالبندین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے باعث موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قلات میں 09،بارکھان میں 05، کوئٹہ میں 02اوردالبندین میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں بارش کے بعد موسم سرد ہوتے ہی کوئٹہ شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ پیدا ہو گیاگیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو شدید پر یشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے