بلوچستان کے عوام کا بی این پی پر ہمیشہ اعتماد رہا، سینیٹر محمد قاسم رونجھو

اوتھل:نومنتخب سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے کہا کہ حکومت جتنے بھی جتن کرلے سینیٹ کے چیئرمین شپ میں کامیابی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی ہوگی،پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہے،میری کامیابی بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل کے مرہون منت ہے۔جس نے مجھ جیسے عام کارکن کو سنیٹر بنایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نیاوتھل کے صحافیوں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،نو منتخب سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے کہا کہ میں سینیٹ میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے بلوچستان اور بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کے سدباب کے لئے موثر آواز اٹھاؤں گا بلوچستان اور یہاں کی عوام کے ساتھ ہمیشہ ناانصافیاں ہوتی رہی ہیں اسلام آباد میں بیٹھے حکمران بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریانہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہمارے قائد سردار اختر مینگل نے اقتدار کے ایوان کو ٹھکرا کر اپوزیشن کے بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا، محمد قاسم رونجھو نے مزید کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل اور سردار اختر مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کے پسے ہوئے مظلوم طبقے کے لئے آواز اٹھائی ہے اور اس کے لئیے اقتدار کو بھی ٹھکرا دیا کیونکہ بی این پی عوام کی نمائندگی کرتی ہے اسی لیے بلوچستان کے عوام کا بی این پی پر ہمیشہ اعتماد رہا اور اس اعتماد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سینٹ چیئرمین منتخب ہوکر حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے