ماشکیل میں تعلیم کے متعلق مسائل کی حل اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر واشک
ماشکیل(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی بلوچ نے گورئمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول زاوگ کا دورہ کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل محمد عرفان خلجی بابو علی محمد امین اللہ حسنی میر ظریف بلوچ میر جیئند خان ریکی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی بلوچ نے سکول اسٹاف کی حاضری چیک کیا اور مختلف کلاسسز کا بھی دورہ کیا جبکہ سکول اسٹاف نے درپیش مسائل کے بابت بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی بلوچ نے کہا کہ ماشکیل میں تعلیم کے متعلق مسائل کی حل اولین ترجع ہے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے غیر حاضری اور غفلت کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے اس حوالے سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماشکیل جیسے پسماندہ علاقے کے تعلیمی مسائل کی حل کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرینگے۔