بلوچستان سے 12نئے سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے 12نئے سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے 12سینیٹر آج ریٹائر ہوجائیں گے جن کی جگہ نومنتخب سینیٹرز لیں گے ان سینیٹر ز میں جنرل نشستوں پر عبدالقادر، مولانا عبدالغفور حیدری، محمد قاسم، پرنس احمد عمر احمدزئی، ارباب عمر فاروق کاسی، منظور احمد کاکڑ، سرفراز بگٹی، ٹیکنو کریٹ نشستوں پر سعید احمد ہاشمی، کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ، خواتین کی نشستوں پر ثمینہ ممتاز، نسیمہ احسان اور غیر مسلموں کی نشست پر دنیش کمار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے