ژوب،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلوچستان کو پنجاب کے پی کے سے ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ بلاک،مسافروں کومشکلات کا سامنا
ژوب (ڈیلی گرین گوادر)لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث بلوچستان کو پنجاب کے پی کے سے ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ بلاک جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناجی ایم این ایچ اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دانہ سر پہاڑی سلسلے میں بلاک ڈی آئی خان قومی شاہراہ کھولنے کی اپریشن جاری بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک شاہراہ کو کھولنے میں کم از کم 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پہاڑ کا ایک حصہ شاہراہ پر آگرا ہے پہاڑ گرنے سے شاہراہ کا بڑا حصہ بھی ٹوٹ گیا ہے شاہراہ پر پھنسے زیادہ تر مسافروں کو پیدل کراس کے روانہ کر دئیے ، بارش کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے مسافر اور ٹرانسپورٹرز متاثرہ شاہراہ پر سفر سے گریز کرے ۔