ہم عزت دار اور کاروباری لوگ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، سید علی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے رہائشی سید علی، حاجی سفر محمد اور حاجی رمضان اچکزئی نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عزت دار اور کاروباری لوگ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہماری گاڑی کو جلنے کا نقصان جو تقریبا دو کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتے ہیں کا ازالہ کیا جائے،یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ہم کوئٹہ ایران روڈ پر تجارت کرتے ہیں اور کوئٹہ کے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کیلئے روڈ کے تعمیر کا سامان جس میں لوک اور ڈمبر شامل ہیں تفتان ایران سے سپلائی کرتے ہیں ہماری کمپنی رمضان اینڈ کمپنی کے نام سے حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ ہے اور ہم باقاعدہ طور پر ٹیکسز جمع کرتے ہیں 3نومبر کو ہماری لوڈ گاڑی تربت سے کوئٹہ آرہی تھی راستے میں ہپتاری کورتجابان ہوشاب کیچ کے علاقے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہماری گاڑی کا راستہ روکا روکنے کی وجہ پوچھنے پر نامعلوم افراد نے ڈرائیور اور کلینڈر پر تشدد کیا اور گاڑ ی کے ٹائروں کے فائرنگ کی جس سے گاڑی کی تمام ٹائرز برسٹ ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سوشل میڈیا یہ خبر چل رہی تھی کہ یہ گاڑیا ں سی پیک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جارہا تھا جو کہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے سی پیک پروجیکٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ہم کاروباری لوگ اور کاروبار ی حوالے سے گاڑی چلاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم چیف آف آرمی،چیف جسٹس ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ اور کاروبار کرنے کی سہولیات فراہم کیا جائے جن لوگوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اس کو گرفتار کیا جائے۔