آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے 7 شہروں میں اسکولز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوجہ امتحانات اسکولزمزید بند نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے اور بوجہ امتحانات وفاق کی مزید اسکولزبند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔ جب سب کچھ کھلا ہوا ہے تو پھر اسکولز مزید بند نہیں ہوں گے۔

کاشف مرزا نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مائیکرو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے۔ بچوں کی بڑی تعداد چائلڈ لیبر کا شکار ہو رہی ہے اور اسکولز میں 50 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے 15 دن کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے